اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا ہر مسلمان کا اخلاقی فرض ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ یوم عاشور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کیخلاف اٹھ کھڑے ہونا ہر مسلمان کا اخلاقی فرض ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام عالی مقامؑ نے کربلا کی جنگ میں ناانصافی۔

ظلم اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یوم عاشور امام حسینؑ کی حق کیلئے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے، آپؑ کی قربانی ہمیں ایمان اور انصاف کے حصول کا انمول سبق سکھاتی ہے۔

ملک دیوالیہ کرنے کے لیے دن رات جادو ٹونا اور پھونکیں ماری جا رہی تھی:وزیر اعظم

یہ قربانی کسی خاص وقت یا مقام تک محدود نہیں تھی۔ ہمیں کردار حسینیؑ سے سبق سیکھنا چاہئے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی تعلیمات اور حضرت امام حسینؑ کی عظیم میراث پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔