اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پرویز اسٹیکر ختم کر دیا

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پرویز اسٹیکر ختم کر دیا ہے ، جس کیمطابق اب ملازمت ،اقامہ ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزے آن لائن کیے جائیں گے ، پہلے سے جاری شدہ سٹیکر ویزے اب بھی موثر ہوں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی سمیت مزید 12 ممالک کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ پرویز سٹیکر ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے ۔

پاکستان کے علاوہ ترکیہ ، لبان ، نیپال ، سری لنکا ، مراکش ، تھائی لینڈ، ویتنام ، یمن اور کینیا کے شہریوں کیلئے بھی ویزا اسٹیکر کو ختم کر دیا گیا ہے ۔ جسکے تحت ان ممالک میں سعودی سفارتخانے اور قونصلیٹ پاسپورٹس پر سٹیکر نہیں لگائیں گے بلکہ انکی جگہ آئندہ کیو آر کوڈ کیساتھ ای ویزہ جاری ہو گا ۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی نےتمام فضائی کمپنیوں کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ پاسپورٹ پرویز اسٹیکر کی بجائے کاغذ پر ویز ا پرنٹ ہو گا جس میں مسافرسے متعلق معلومات درج ہوں گی جبکہ کیو آر کوڈ کی ذریعے ویزوں کے موثر ہونے سے متعلق معلومات ملیں گی ۔