اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے معاملے پر پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کا معاملہ پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ، جبکہ کمیٹی کو تین ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کمیٹی کے کنویز مقرر، ارکان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز ، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم،پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور ایچ ای سی کے مشیر پی اینڈ ڈی اینڈفنانس ڈاکٹر ایم مظہر سعید شامل ہیں ۔

بہاولپور صوبے کے قیام کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع

کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کےمطابق کمیٹی سے کہا گیا ہے ، کہ الزامات کی مکمل اور غیر جانبداری انکوائری کی جائے، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاملے کی حقائق معلوم کئے جائیں ۔

میٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذمہ داران کیخلاف اصلاحی اور تادیبی کارروائی کے علاوہ مستقبل میں جامعات میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے تجاویز بھی اکیس روز ک اندر جمع کرائی جائیں ۔

میٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذمہ داران کیخلاف اصلاحی کارروائی کے علاوہ مستقبل میں جامعات میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے تجاویزبھی اکیس روز کےاندر جمع کرائی جائیں۔