اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن نے قصور میں ہونیوالا کل کا جلسہ ملتوی کر دیا

مسلم لیگ (ن) کا قصورمیں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا، جس کی نئی تاریخ پانچ اگست مقرر کی گئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ خراب موسم کے باعث کھڈیاں قصورمیں کل ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے،جلسہ اب بروز ہفتہ پانچ اگست کو ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اگست کو وزیراعظم شہباز شریف لاہور، قصور ، بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے ، اورکھڈیاں میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نےسماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف تیس جولائی کو لاہور قصور بہاولنگر موٹر وے کا افتتاح کریں گے ،اورجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

دیہی علاقوں میں موٹر وے آنے سے زراعت کےشعبے میں انقلاب آسکتا ہے، تین فیزز میں موٹروے کو بنایا جا رہا ہے،قصورسےاوکاڑہ، ساہیوال ،بہاولنگر کی زراعت کوعالمی منڈیوں تک رسائی ملے گی۔