اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈنمارک میں قرآن کوبے حرمتی سے بچانے والی خاتون پر حملہ

ڈنمارک میں قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون پر بھی ملعون افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

ڈینش پیٹریاٹس نامی گروپ نے گزشتہ دنوں ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں دو مرتبہ قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس کے خلاف مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے والے روز کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑی عمر کی خاتون قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے ساتھ اٹھا کر لے جاتی ہے تاہم اسی دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے افراد اس خاتون پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اور اسے زمین پر گرا کر اس سے قرآن پاک چھیننے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مدد کے لیے پولیس کو بھی پکار رہی ہے لیکن ڈچ پولیس بجائے خاتون کی مدد کرنے اور قرآن پاک کو بے حرمتی سے بچانے کے اس خاتون کو ہی حراست میں لے لیتی ہے۔

یاد رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر سعودی عرب نے گزشتہ روز ڈنمارک کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ڈنمارک حکومت سے توہین آمیز اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ توہین آمیز اقدامات مذہبی تعلیمات اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔