اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توشہ خانہ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کا 342کا بیان قلمبند

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا 342کا بیان قلمبندکر لیاگیا، عدالت نے جوابات دوبارہ پڑھنے کی ہدایت کر دی۔

خبروں کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ، جج ہمایوں دلاور کی عدالت سے غیرمتعلقہ افراد کو نکال دیا گیا۔

کمرہ عدالت میں مخصوص صحافیوں اور وکلا کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا خواجہ حارث اور گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

توشہ خانہ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آخری مرتبہ منظور

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں 35سوالات پر مبنی 342کا بیان ریکارڈ کرا دیا،عدالت نے 35سوالات کے جواب دوبارہ پڑھنے کی ہدایت کر دی،چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں اپنے وکلا کے ہمراہ بیٹھ گئے،عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور اپنے چیمبر میں چلے گئے ۔