اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن لمبے عرصےکیلئے ملتوی ہوسکتے ہیں،منظور وسان

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے ایک بار پھر بڑی پیشگوئی کردی، کہتے ہیں کہ عام انتخابات میں تاخیر ہوگی، انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوجائیں۔

منظور وسان نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر بڑی پیش گوئی کردی، کہتے ہیں کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، اس میں تاخیر ہوگی، الیکشن کے التواء میں انٹرنیشنل قوتوں، قرضہ دینے والوں کا کردار ہوسکتا ہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات اچھے خاصے وقت کیلئے ملتوی ہوجائیں، ممکن ہے کہ نگران سیٹ اپ 3 ماہ سے 2 سال تک چلے۔

اتحادی24 مارچ کو حکومت سے الگ ہو جائیں گے،وزیر اعظم شہباز شریف ہوں گے،منظور وسان

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام کا الائنس بن سکتا ہے، الائنس بنانے میں مولانا فضل الرحمان کا کردار ہوگا، ہماری خواہش ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اچھے دن نظر آرہے ہیں، اس ہفتہ اور اگلے 2 ماہ کے دوران بڑی مچھلیوں کا احتساب ہوگا، نگراں وزیراعظم یا وزیرا اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے، کسی بھی وقت بڑا سرپرائز آسکتا ہے۔