اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

افغانستان دہشتگردی سے نمٹ نہیں سکتا تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں،بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں لیکن اگر نیت کا مسئلہ ہے تو یہ الگ بات ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں افغان انتظامیہ پاکستان پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی، اگر اس سلسلے میں افغانستان کو مدد کی ضرورت ہے تو ہم تیار ہیں۔

اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ نیٹو نے جو اسلحہ اور سامان رسد چھوڑا ہے وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے، دہشت گردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں ہیں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے لیے مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے۔