اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,156FansLike
10,010FollowersFollow
597,000FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم منتخب کرلیا گیا، ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انوار الحق کاکڑ نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے۔

انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انھوں نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا اور 2013میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔

latest urdu news

انوار الحق کاکڑ سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جبکہ 2018میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انوار الحق کاکڑ نے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹرحلف اٹھایا۔

انوارالحق کاکڑسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےسمندرپارپاکستانیز کے چیئرمین ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی،خزانہ،خارجہ امور سمیت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

انوارالحق کاکڑنےیونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنساورسوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی ہے۔