اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ارشد شریف کیس،کینین پولیس اہلکار بے گناہ قرار،ڈیوٹی پر واپسی

پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچ اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔

خبر رساں ادارے دی نیوز کے مطابق صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینین پولیس اہلکاروں کو انکوائری کے بعد بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ دو کینین اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات میں تاخیر سے متعلق سوال کا جواب اتھارٹی کے ترجمان بھی نہ دے سکے۔ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدے کے باوجود آج تک منظر عام پر لائی نہ جاسکی۔

ارشد شریف کی صاحبزادی نے بھی صحافت شروع کر دی

دوسری طرف کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے خرم اور وقار نامی افراد بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں۔ دونوں افراد اس وقت کینیا میں ہی مقیم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے صحافی ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ کینیا کی پولیس کی طرف سے یہ واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تھا۔