اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کے ایل راہول کی سینچری ،سنیل شیٹی کی داماد کی تعریفیں

بالی وڈ سپر اسٹار سنیل شیٹی کی داماد کے ایل راہول کی ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف کارکردگی پر تعریفی ٹوئٹ وائرل ہو گئی ۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بارش کی وجہ سے دو دن تک جاری رہنے والے پاک بھارت میچ میں کے ایل راہول نے پاکستان کیخلاف 106 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، بولرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث پیر کو بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

سنیل شیٹی نے راہول کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا اور لکھا یہ ایک فاتحانہ واپسی ہے ، جس پر جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے ، تمام کو ششوں کو بااختیار بنانے کیلئے خدا کا شکر گزار ہوں۔

دوسری جانب راہول کی اہلیہ اور سنیل شیٹی کی صاجزادی اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی شوہر کیلئے پیغام جاری کیا ، انہوں نے لکھا یہاں تک کہ اندھیری رات بھی ختم ہو گی اور سورج طلوع ہوگا ۔