شہد کی مکھی نے خاتون کے ساتھ دوستی کر لی

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے شہد کی زخمی مکھی کو اٹھایا جو اڑ نہیں سکتی تھی ، خاتون نے جب دیکھا کہ مکھی کا ایک پر کٹا ہو ا ہےتو میں نے اس مکھی کی حفاظت کرنے کا ذمہ لے لیا ۔

خاتون نے بتایا کہ میں نے اسکو تازہ پھول پیش کیے اور گھونسلہ نما غار بھی بنایا ،جب خاتون نے مکھی کو پھول پیش کیے تو وہ انکا رس چوسنے لگی ، پھر خاتون نے اس کیلئے چینی والا پانی بنایا جسے وہ پینے لگی ۔

کئی ہفتوں تک کی روداد کیتھر ینانے ویڈیو میں پیش کی ہے ، جسکی ویڈیو 21 اگست کو اپلوڈ ہوئی ہے ، مکھی کو ”میٹھا مٹر “( سویٹ پی ) کا نام دیا گیا تھا جسکے سامنے روزانہ تازہ پھول رکھے جاتے ہیں ، آرام کیلئے ایک غار کمرہ بنایا گیا ہے اور یوں مکھی کیتھر یناسے مانوس ہو چکی ہے ۔

شہد کی بڑی مکھی مشکل سے چار ہفتے تک زندہ رہتی ہے تاہم تین ہفتوں سے اپنی مالکن کے پاس ہے اور تندرست ہے ، وہ اب بھی اپنے فالورز کو مکھی کے شب و روز ے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔