اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانیہ نے پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالر شپس کا اعلان کردیا

برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے رواں سال کی چیوننگ اسکالر شپس کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیوننگ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 12ستمبر اور 7نومبر 2023 کے درمیان جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

درخواستیں ویب سائٹ www.chevening.orgپر جمع کروائی جا سکتی ہیں،برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ اسکالرشپ مکمل طور پر فنڈڈ ہے۔

جس میں برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے فیس، پروازیں، ویزا، رہائش اور کچھ رقم خرچ کرناشامل ہے۔

ایشیا کپ کی فاتح وہیل چئیر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو جامعہ کراچی میں اسکالر شپ فراہم کی جائے گی

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے زندگی بدل دینے والی چیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے کچھ کا گھر، برطانیہ ہر سال لاکھوں طلبہ کے لیے ایک اعلی مقام ہے۔