اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میں ساتھ رہنے والوں کی خوشبومحسوس کرتی ہوں:صبا قمر

معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ صفائی کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتیں، کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جائیں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی عادتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متعلق کوئی کمپرومائز نہیں کرسکتی۔

صبا قمر پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا،اسپتال داخل

انہوں نے کہا کہ ایسا ہوتا ہے اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاوں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی۔

صباقمر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو۔