اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کےگرفتاررہنماعبادفاروق کا بیٹا عمارانتقال کرگیا

تحریک انصاف کےگرفتارہنما میاں عباد فاروق کا کم سن بیٹا عمار انتقال کرگیا۔

عباد فاروق کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کا 9 سالہ بھتیجا اپنے والد کی گرفتاری پر ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ عمار عباد ذہنی مرض میں مبتلا ہوکر والد کی یاد میں روتا رہتا تھا۔ بچے کا نماز جنازہ آج رات قبرستان منشی ہسپتال لاہور میں ادا کیا جائے گا۔

قبل ازیں عباد فاروق نے جیل سے عمار کی ہمت بندھائی تھی اور پریشان نہ ہونے کا پیغام دیا تھا۔

واضح رہے کہ پی پی 149 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرعباد فاروق نو مئی واقعہ کیس میں جیل میں بند ہیں۔