اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،مصطفی نوازکھوکر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہے،اس وقت پارٹیاں قبولیت کی دوڑ میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو لگ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قبولیت ہو گئی ہے، بلاول بھٹو ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں۔

مصطفی ٰ نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کے بغیر ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ سکتی۔سابق سینیٹر مصطفیٰ نوواز کھوکھر نے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لشکر رئیسانی ، خواجہ ہوتی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت کئی سیاستدانوں سے رابطہ کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نئی جماعت بنانے کیلئے سب کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔