اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,986FansLike
9,992FollowersFollow
565,400FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نیب نے نواز شریف،آصف زرداری کے کیسز بحال کردیے

نیب نے نواز شریف ، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کرتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا ۔

خبروںکے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کو خط لکھ دیا جس کے بعد کل کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا ۔

غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے،مصطفی نوازکھوکر

ذرائع نیب کے کورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہو گئے ہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیس کھل گیا ، نواز شریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا ہے ۔

مصدقہ ذرائع نے مزید یہ بتایا ہے کہ نیب فہرست حساب سے کل ریکارڈ پیش کرے گی ۔