امریکی خاتون نے ایئر پوڈ وٹامن کی گولی سمجھ کر نگل لیا

امریکہ میں خاتون نے بے دھیانی میں وٹامن کی گولی سمجھ کر اپنے شوہر کا ایئر پوڈ پرو نگل لیا ۔

52 سالہ ٹینا بیکر نے اس حادثے کی رو داد اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر سنائی ، جسکے بعد اسکی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ٹینا بار کر نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا جب وہ اپنی سہیلی کیساتھ صبح سویرے واک کرنے کیلئے نکلی تھی ، اس دوران وہ وٹامن کی گولیاں کھایا کرتی تھی ، تاہم اس روز وہ اپنی سہیلی کیساتھ صبح سویرے واک کرنے کیلئے نکلی تھی ،اُس روز وہ اپنی سہیلی کیساتھ اتنی مگن تھی کہ اس نے پانی کیساتھ گولی کے بجائے اپنے شوہر کے ایئر پوڈ پر وکابایاں حصہ نگل لیا۔

ٹینا بارکر کے مطابق ایئر پوڈ کو نگلتے ہوئے اسے کسی گڑ بڑ کا احساس تو ہوا مگر وہ بے دھیانی میں پانی کیساتھ اسے نگلتی گئی، بارکر کو اس گڑبڑ کا احساس تب ہوا جب اس نے اپنا ایک ایئر پوڈ غائب پایا ، اور پھر اسے معلوم ہوا کہ اس نے ایئر پوڈ کھا لیا ہے ، وہ عجلت میں گھر کی طرف روانہ ہوئی اور گھر پہنچ کر پورا قصہ اپنے شوہر کے گوش گزار کر دیا ۔

شوہر نے بار کر کو مشورہ دیا کہ وہ اس حادثے کاتذکرہ کسی سے نہ کرے، مگر بار کر نے اپنے ٹک ٹاک کے دوستوں کو اس بارے میںبتانےکا فیصلہ کیا ،بہرحال یہ خبر سوشل میڈیا کے ذریعے پھیل گئی ، مزید یہ کہ ڈاکٹر سےپوچھنےپر اسے حوصلہ ملا ڈاکٹر نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے سب ٹھیک ہے ۔