اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرتا ہے توہمیں بھی رکھنے کی ضرورت ہوگی:سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ھے کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرتا ہے تو مملکت کو بھی اسے رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

سعودی عرب میں زیرِ تکمیل جدید ترین شہر نیوم سے امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کے سنیئر صحافی بریٹ بائر کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو کسی بھی ملک کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا استعمال کرنے پر تشویش ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ دنیا ایک نئے ہیروشیما کو برداشت نہیں کرسکتی، یہ ایک بری حرکت ہے اگر آپ ایٹمی ہتھیار استعمال کرتے ہیں تو آپ کو باقی دنیا کے ساتھ بھی لڑائی لڑنا پڑے گی. جوہری ہتھیار رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ انہیں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی عرب کے ولی عھد شھزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم ہر روز اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے قریب آتے جا رہے ہیں، اسرائیل سے متعلق اب تک ہمارے اچھے مذاکرات کے ادوار گزرے ہیں، ہمارے لیے مسئلہ فلسطین بہت اہم ہے اور ہمیں امید ہے ایک دن فلسطین کا مسئلہ حل ہوگا اور فلسطینیوں کی زندگی آسان ہوگی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہے ہیں. سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اسامہ بن لادن امریکہ سمیت سعودی عرب کا بھی دشمن تھا، اسامہ بن لادن کی تنظیم القاعدہ نے سعودی عرب کو بھی نقصان پہنچایا۔