اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پی آئی اے نجکاری میں کسی ایک ملازم کو بھی فارغ نہیں کیا جائیگا،وفاقی وزیر

وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا اور نجکاری دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق ہوگی۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نجکاری کا قلمدان اس لیے سنبھالا کہ کوئی اور تیار نہیں تھا، نجکاری کا کام اور عمل جتنا بھی ہوگا عوام کی بھلائی کے لیے ہوگا۔

میرٹ کے بغیر بھرتیوں سےسرکاری اداروں کا نقصان 500 ارب ہوا:نگران وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں ٹائم لائن ہے، منتخب حکومتو ں نے نجکاری لسٹ میں جن اداروں کو ڈالا ہم صرفِ اس پر کام کوآگے بڑھا رہے ہیں، خسارا عام آدمی برداشت کرتا ہے، وہی حکومت سبسڈی دے سکتی ہے جو خسارے میں نہ ہو، ہم میڈیا کے لیے اوپن ہیں اگر ہم جواب نہ دے سکیں تو آپ پر کوئی پابندی نہیں آرٹیکل 224کے تحت نگران حکومت کو نجکاری کا مکمل اختیار دیا گیاہے۔

وفاقی وزیرنجکاری فواد حسن فواد نے کہا کہ نگران حکومت اپنے مینڈیٹ سے باہر کوئی کام نہیں کرے گی، اسٹیل ملز کی نجکاری کا پراسیس جاری ہے میری رائے ہے، سنگل بڈر کو کوئی ادارہ نہ دیا جائے۔