اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ون ڈے ورلڈ کپ:قومی سکوارڈ کااعلان کل ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق سکواڈ کے حوالے سے تمام مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

قومی ٹیم کا حتمی اعلان کل صبح 11 بجکر 15 منٹ پر چیف سلیکٹر انضام الحق پریس کانفرنس کے دوران کریں گے ، سکواڈ کا آج اعلان ہونا تھا مگر کچھ وجوہات اور حتمی مشاورت کی وجہ سے نہیں ہوسکا ۔

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت کیلئے اڑان بھرے گی ۔

ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کل ہو گا

قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کیخلاف شیڈولڈ ہے ، قومی کرکٹ ٹیم کا دستہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا ، 3 کھلاڑی بطور یزرو ٹیم کیساتھ سفر کریں گے، ریز رو کھلاڑی میچ کے دن اسٹیڈیم کی بجائے ہوٹل میں رہیں گے ۔