اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک،5گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ پانچ کو سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 21 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کیے۔ جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور 5 گرفتار ہوئے جن میں سہولت کار بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں پہلے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ کو گرفتار کیا گیا۔

ہیلی کاپٹر حادثہ:سوشل میڈیا پر منفی مہم پرپاک فوج میں شدیدغم وغصہ پایا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک و گرفتار دہشت گرد 31 اگست 2023 کو جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹرسائیکل سوار کے خود کش حملے میں ملوث تھے۔ خود کش دھماکے کے نتیجے میں 9 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ایک اور کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔