اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آڈیو لیک کیس میں بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آبا د ہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس معطل کر دیا ۔

چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے کی تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائر کی تھی ۔

جس پر یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیر سماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ۔

درخواست میں مزید یہ کہا گیا کہ مرکزی ملزم کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے ، کیس زیر التوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ۔

بشری بی بی کل اسلام آباد نیب عدالت میں طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستارنے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔

جس سلسلے میں سردار لطیف کھوسہ چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی طرف سے پیش ہوئے ، عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد ایف آئی اے کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے جواب طلب کرلیا ۔