اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عالیہ بھٹ نے فلم انڈسڑی کی پہلی محبت کا نام بتا دیا

بالی وڈ سپر اسٹارعالیہ بھٹ نے تازہ انکشاف میں انڈسٹری کے اندر اپنی پہلی محبت کا نام باتا دیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے شوبز کرش کانام بتایا اور وہ رنبیر کپور نہیں ہیں بلکہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ تھے۔

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ” ڈیئر زندگی “ میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا، کنک خان نے رنبیر کپوراور عالیہ کی نئی فلم”براہمسترا“ کیلئے ایک خصوصی شوٹ بھی کروایا تھا جس سے دونوں فنکاروں کے درمیان گہرے تعلق کا اندازہ ہوتا ہے ۔

فلم 3 ایڈیٹس کے معروف اداکارانتقال کر گئے

عالیہ بھٹ کی تازہ فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی “تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کیساتھ کام کیا جبکہ ”ہارٹ آف اسٹونز “ کے ذریعے انکا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے ۔

شاہ رخ خان اپنی نئی میگا تھر لر”جوان“ کیساتھ بڑے پردے پرنظر آرہے ہیں جو دو ہفتے میں 500 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور پیش قدمی جاری ہے ۔