اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ اگلے برس 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہوگا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔رلڈ کپ کا پہلا میچ 13 جنوری کو میزبان سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جبکہ دفاعی چیمپئن بھارت کی ٹیم 14 جنوری کو بنگلادیش کا مقابلہ کرے گی۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں ردو بدل بھی کیا گیا ہے، 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ کی ٹاپ 3 ٹیمیں سُپر سکس اسٹیج کے لیے کوالیفائی کریں گی اور سُپر سکس مرحلے میں چھ چھ ٹیموں کے دو گروپس بنائے جائیں گے۔

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے میچز 13 سے 21 جنوری تک ہوں گے جبکہ سُپر سکس مرحلہ 23 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ورلڈ کپ کا سیمی فائنل 30 جنوری اور یکم فروری جبکہ فائنل 4 فروری کو ہوگا۔

پاکستان گروپ ڈی میں افغانستان، نیوزی لینڈ اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔پاکستان ٹیم 15 جنوری کو افغانستان، 17 کو نیپال اور 21 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔