اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہمیں ہمیشہ ہی بے ایمان حکمران ملے: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین ( پی ٹی آئی پی ) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں ۔

سوات کے علاقے خوازہ خلیہ میں اجتماع سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ 2018 ء میں پی ٹی آئی پی کو میری کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی ملی ۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کے حالات بہتر بنانا وفاقی حکومت کاکام ہوتا ہے ، اقتدار میں آکر یہ لوگ منشور بھول جاتے ہیں ،چیئر مین پی ٹی آئی پی نے یہ کہا کبھی روٹی کپڑا مکان ، کبھی دین ، کبھی نئے پاکستان پر دھوکا دیا گیا،ہمیں ہمیشہ بے ایمان حکمران ملے ہیں ۔

میں ساتھ نہ دیتا تو دیکھتا کہ عمران خان کیسے حکومت بناتا،پرویز خٹک

پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کو قرض بھی سخت ترین شرائط لگا کر دیا جارہا ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جنرل ایوب خان کے دور تک ہمارے ملک نے ترقی کی ، ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے بعد سے اب تک پاکستان زوال کی طرف جا رہا ہے ۔