اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مظالم کا شکار بھارتی مسلمان باپ بیٹا پناہ کے لیے پاکستان پہنچ گئے

70 سالہ محمد حسنین اور 31 سالہ اسحاق امیر کا تعلق نئی دہلی سے ہے، دونوں کراچی پہنچے ہیں اور انہوں نے پناہ کی درخواست کی ہے۔

متاثرہ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں بھارت میں ہندو دہشت گردوں نےکئی دفعہ ظلم کا نشانہ بنایا، پاکستان آنےکی منصوبہ بندی کے تحت نئی دہلی سے 5 ستمبر کو ویزے پر دبئی کا سفر کیا، ابوظبی سے7 ستمبر کو افغانستان کا ویزہ لیا اور 8 ستمبر کو کابل پہنچے، کابل سے ہوائی سفر کرکے قندھار پہنچے، پھر ٹیکسی سے اسپن بولدک بارڈر پہنچے۔

بھارت کو کشمیریوں اور اقلیتوں کے خون کی لت لگ گئی ہے،مشعال ملک

دونوں باپ بیٹے کے مطابق وہ چمن بارڈر سے ایجنٹ کی مدد سے پاکستان پہنچے، ٹیکسی والے کو 10 ہزار روپے دے کرکوئٹہ آئے، ٹیکسی والے نے مزید 50 ہزار روپے لےکر کوئٹہ سے حب پہنچایا، حب سے رکشے میں کراچی آئے، پولیس سے خود رابطہ کیا اور پولیس نے ایدھی سینٹر پہنچادیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، وہ ایدھی فاؤنڈیشن سہراب گوٹھ میں قیام پذیر ہیں، مسلمانوں کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے وہ کسی بھی صورت بھارت واپس جانا نہیں چاہتے۔