اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بابرکے80، رضوان کے100نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے346کا ہدف

آئی سی سی ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 346 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان بابراعظم اور رضوان کے مابین بہترین شراکت داری قائم ہوئی۔

بابراعظم بھرپور فارم میں دیکھے، انہوں نے میدان کے چاروں اطراف چوکے لگائے اور 80 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے متاثر ہوا،بابر اعظم

دوسری جانب رضوان نے بھی اپنی فارم کا کھل کر اظہار کیا اور بہترین سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ سعود شکیل 75 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے خلاف مچل سینٹنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔