اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

کترینہ کیف نے مارک زکر برگ کو ”واٹس ایپ “پرشکست دے دی

بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف نے میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ کو واٹس ایپ پر مقبولیت کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

حال ہی میں میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کروایا تھا، چینلز ایک براڈ کا سٹ فیچر ہے جس کو سلیبر یٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں ۔

اس نئے فیچر کے ذریعے ہم واٹس ایپ پر مشہور شخصیات کے فالوورز کی تعداد دیکھ کر ان کی مقبولیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں ،ابھی تک واٹس ایپ چینلز پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت میں کترینہ کیف پہلے نمبر پر ہیں ، جن کے فالورز کی تعداد 14.2 ملین ہے جبکہ میٹا کے سربراہ زکر برگ کے 9.2 ملین فالوورز ہیں۔

کترینہ کیف نے مارک زکر برگ کیساتھ عالمی شہرت یافتہ گلوکار ور یپر بیڈ بنی کوبھی واٹس ایپ پر مقبولیت کی دوڑ میں شکست دے رہی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر گلوکار کے فالوورز کی تعداد12.6 ملین ہے جو کہ بالی ووڈ اداکارہ سے کم ہے ۔

مزید یہ کہ اب واٹس ایپ چینلز پر واٹس ایپ ، نیٹ فلکس اور ریئل میڈریڈ کے بعد کترینہ کیف کی سب سے زیادہ فالو کیا جا رہا ہے ۔