شہری نے 400 پاؤنڈ وزنی ”اسٹنگرے مچھلی“پکڑ لی

کنیکٹی کٹ کے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے وائلڈ لائف کے عملے نے 400 پاؤنڈ وزنی ”اسٹنگرے مچھلی “ پکڑ لی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف کے عملے نے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے 6 فٹ سے زیاد ہ لمبی ، 5 فٹ چوڑی اور تقریبا 400 پاؤنڈ وزنی ایک دیو ہیکل ” اسٹنگرے مچھلی “ پکڑی ہے ۔

اس حوالے سے کنکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ”اسٹنگرے مچھلی “ کی تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ ہمارے عملے نے کنیکٹی کٹ کے لانگ آئی لینڈ ساؤنڈ سے جال کے ذریعے 400 پاؤنڈ وزنی ایک دیو ہیکل ” اسٹنگرے مچھلی “ پکڑی ہے ۔

اسکے علاوہ کنیکٹیکٹ فش اینڈ وائلڈ لائف کے عملے نے ایک ” کوبیا مچھلی “ بھی پکڑی جسے انہوں نے ایک بڑی شکاری مچھلی قراردیا ، اس قسم کی مچھلی 6 فٹ سے زیادہ لمبی اور وزن کم از کم 150 پاؤنڈ تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگر چہ یہ مچھلی پورے بحراوقیانوس میں بہت سے مقامات پر پائی جاتی ہے لیکن وہ ڈیلا ویئر اور میری لینڈ میں سب سے زیادہ پائی جاتی ہیں ۔