اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی آمد کی خبریں 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما گزشتہ کچھ عرصے سے عوامی سطح پر سامنے نہیں آئیں تاہم ایسے میں ایک بار پھر ان کے حاملے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیاکیجانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر ہی ہے ، انہیںحا ل ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹر نٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا ۔

اسکے علاوہ انوشکا شرمانہ تو ویرات کوہلی کے میچوں میں شرکت کر رہی ہیں اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے عوامی سطح پر بھی سامنے نہیں آئی ہیں جسکے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ دوسری بار حاملہ ہیں اور وہ پچھلی بار کی طرح باضابطہ طور پر بعد میں اپنے مداحوں کیساتھ یہ خوشخبری شیئر کریں گے۔

دوسری جانب اس خبر پر اب تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے ۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی ، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جسکا نام انہوں نے وامیکارکھا ۔