اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں پر اطمینان کا اظہارکر دیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی ٹیکس وصولیوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کوبتایا گیا کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کرلے گا اورآئی ایم ایف، ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

امیر طبقےپر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے:آئی ایم ایف

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا جس میں جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 2.1 ٹریلین ٹیکس اکٹھا کیا جب کہ تین ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1.98 ٹریلین روپے رکھا گیا تھا۔