اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میںبڑی کمی کا امکان

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گذشتہ دو ماہ کے دوران پہلی بار ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں پر اطمینان کا اظہارکر دیا

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے ، مٹی کے تیل کی قمیت میں 8روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں سے روپےکی قدر میں بہتری آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرح اور دیگر اوور ہیڈز کی بنیاد پر آئندہ جائزے میں پٹرول کی قیمت میں کمی آسکتی ہے کیونکہ اس کی عالمی قیمت میں 2 فیصد کمی آئی ہے۔