اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں منظور کر لیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

انتخابات ہوں یانہ ہوں عمران خان کاکوئی مستقبل نہیں:فضل الرحمن

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی ضمانتیں خارج کر دی تھیں۔ عمران خان نے اپنی درخواستوں میں کہا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں ۔

ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے اور متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی جائے۔