اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

روہت شرما کےبہترین کور ڈرائیو بیٹرز میں بابر اعظم شامل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے دنیا میں بہترین کوور ڈرائیو کھیلنے والے بیٹرز میں بابراعظم کا نام لے لیا۔

ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ جس پر انہوں نے تین ناموں کا ذکر کیا: کوہلی، بابر اور انگلینڈ کے جو روٹ۔

یوٹیوب چینل پر بات چیت کے دوران روہت شرما نے کہا کہ “کوہلی، بابر، جو روٹ، لیکن میرے خیال میں جب کور ڈرائیو کی بات آتی ہے تو کوہلی کے پاس بہترین تکنیک ہے۔

کپتان،کوچ کی تبدیلی ورلڈ کپ کے بعد ہو گی:ذکاءاشرف

تاہم، ناصر حسین، جو کہ انگلینڈ کے سابق کرکٹر سے کمنٹیٹر بنے، نے گزشتہ سال اس معاملے پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نوجوان کرکٹر کور ڈرائیو کے فن میں مہارت حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ بابر اعظم کو قریب سے دیکھے۔

ناصر حسین نے کہا تھا کہ ’ہندوستانی شائقین معذرت خواہ ہوں میں متعصب ہوں اور بابر اعظم کے ساتھ جاؤں گا۔ میں تقریباً کوہلی کے ساتھ گیا تھا لیکن وہ قدرے مختلف ہے اس کی کلائی کی تیز فلک ہے لیکن بابر کے پاس اسے کھیلنے کا روایتی طریقہ ہے‘‘۔