اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عثمان ڈارکے بعدفرخ حبیب اورصداقت عباسی کی باری:فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان ڈار سامنے آگئے ہیں ، فرخ حبیب اور صداقت عباسی بھی جلد سامنے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عثمان ڈار کے بیان پر کہا کہ عثمان ڈار کو احساس تھا مگر شروع میں ہمت نہیں تھی، انھوں نے جو نام لئے سو فیصد درست ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار کچھ نام لینا بھول بھی گئے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے ہی ساتھی انہیں لے ڈوبے ہیں، یہ اچھا اقدام ہے کہ لوگ اپنی غلطی تسلیم کررہےہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند روز میں فرخ حبیب اور صداقت عباسی ودیگرلوگ بھی سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلےکہا تھا سب بتادیں گے ثبوت دے دیں گے، بندوق سےگولی خان صاحب نےچلائی تھی، دھرنے کا مقصد آرمی چیف کو ہٹانے کی کوشش کی تھی اور ان کا مقصد موجودہ چیف کے بجائے اپنے خاص بندے کو چیف بنانا تھا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہی کام انھوں نے چیف جسٹس کیلئے بھی کیا، موجودہ چیف جسٹس اور سپہ سالار قوم کے ہیرو ہیں، مایوس نہیں کریں گے۔