اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس کی سماعت کی۔

نیب نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی ، جس میں بتایا کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو چکا ہے، استدعا ہے ملزم مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

نواز شریف ٹکٹ منسوخ کر دیں گے: بیرسٹر محمد علی سیف

عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ، چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الٰہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔

ملزم مونس الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔