اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

865,528FansLike
9,992FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

نسیم شاہ کے نہ کھیلنے پرحریم شاہ کا مایوسی کا اظہار

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے نہ کھیلنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف میچ میں نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نہ صرف ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے بلکہ ورلڈ کپ 2023 کے اسکواڈ کا حصہ بھی نہیں بن سکے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز نسیم شاہ کی لندن کے اسپتال میں کندھے کی کامیاب سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اس وقت اسپتال میں ایڈمٹ ہیں جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

حریم شاہ نے نعتیں پڑھنا شروع کر دیں

سرجری کے بعد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نسیم شاہ اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے اور پوچھنے لگے کہ کیا میری ماں مجھ پر فخرکرتی ہوں گی ؟

میری ماں دنیا کی بہترین ماںتھیں ، نسیم شاہ کی ویڈیو پر جہاں انکے مداحوں نے انہیں دلاسادیا تو وہیں حریم شاہ نے بھی فاسٹ بولر کو جلد کرکٹ کے میدان میں دیکھنے کی خواہش کااظہار کیا ۔

حریم شاہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مایوس کن انداز میں کہا کہ آپ کے بغیر کرکٹ ورلڈ کا میدان ادھوارا ہے ۔