اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

کراچی سے پی کے 176 کےذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے ہیں، دوسری پرواز کے ذریعے 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جب کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی تیسری پرواز سے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمد فاروق اور ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے عازمین کا استقبال کیا، اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاالرحمان بھی ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود تھے۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے اور ائیرپورٹ پر سعودی امیگریشن حکام کو 8 کاؤنٹرز دیے گئے ہیں، عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔

امتیاز شاہ کے مطابق عازمین حج کے سامان کی خصوصی طور پر پیکنگ مفت کی جا رہی ہے۔

latest urdu news