اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,522FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

8 سالہ بچی نے ڈانٹ پرباپ کو فروخت کرنے کا اشتہار لگا دیا

باپ سے جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی کی حرکت نے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کر دیا وہیں اسکی یہ حرکت خبروں کی زینت بھی بن گئی ۔

یہ دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا ، جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اسے شیئر کیا ، بچی کے باپ کا اکاؤنٹ ایکس پر میلن کو ہولک کے نام سے ہے اور انہوں نے بتایا کہ 8 سالہ بیٹی سے معمولی سے بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کیجانب سے حیران کر دینے والا لیکن مزاحیہ رد عمل سامنے آیا ۔

میلن نے بتایا کہ انکی بیٹی نے غصے میں والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگادیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی جسکی تصویر بھی میلن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

ڈپریشن میں ایک بار خود کشی کی کوشش بھی کی : آئمہ بیگ

سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بچی نے لکھا کہ 2 لاکھ روپے میں باپ برائے فروخت ،بچی نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مزید معلومات کیلئے گھر کی گھنٹی بجانے کی ہدایت کی۔

اپنی پوسٹ میں میلن نے لکھا کہ گھر کے دروازے پر اشتہار دیکھ کر مجھے لگا میں اپنی بیٹی کیلئے کافی نہیں ہوں ، سوشل میڈیا پر بچی کی اس حرکت پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔