اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,771FansLike
9,991FollowersFollow
565,300FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

قیدی کی پینٹنگ لاکھوں میں فروخت،والدہ کو عمرہ کو دے دیے

کراچی سینٹرل جیل میں ایک قیدی نے فن پاروں سے حاصل ہونیوالی رقم میں سے 10 لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اپنی والدہ کے سپرد کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید اغوا برائے تاوان کے قیدی اعجاز ولد تسلیم کے فن پارے 13 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے ۔

قیدی اعجاز نے فن پارو ں سے حاصل ہونیوالی رقم میں سے 10لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے والدہ کے سپرد کر دیے ۔

8 سالہ بچی نے ڈانٹ پرباپ کو فروخت کرنے کا اشتہار لگا دیا

قیدی اعجا ز کا کہنا ہے کہ رقم دن رات کی محنت کی کمائی ہے جو وہ اپنے والدہ کے سپرد کررہا ہے،قیدی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے والدہ کی سعادت حاصل کریں ۔

قیدی اعجاز کی والدہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا بیٹا اس مقام پر ہے کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی سے انہیں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

قائم مقام جیل خانہ جات محمد حسن سہتو نے بتایا کہ قیدی اعجاز نے 3 لاکھ روپے اپنی بہن کی شادی کے لیے بھی دیے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ قیدی اعجاز اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور عدالت نے قیدی کو 25 سال کی سزا سنائی تھی ، قیدی اعجاز 14 دسمبر 2013 سے جیل میں قید ہے ۔