اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیوزی لینڈ نےانگلینڈ سے گزشتہ ورلڈ کپ فائنل کا حساب برابر کر دیا

کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رچن رویندرا کی شاندار بیٹنگ کے ساتھ ساتھ عمدہ باؤلنگ کی بدولت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

ورلڈ چیمپئن انگلینڈ اور رنرز اپ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا۔کیوی ٹیم نے ٹاس جیت فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز ڈیوڈ ملان اور جونی بیئراسٹو نے اپنی ٹیم کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن ملان 14 رنز بنانے کے بعد میٹ ہنری کی وکٹ بن گئے۔

اسکور 64 تک پہنچا ہی تھا کہ 33 رنز بنانے والے بیئراسٹو نے مچل سینٹنر کی گیند کو کور کے اوپر سے کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ سیدھا ڈیرل مچل کو کیچ دے بیٹھے۔

ہیری بروک نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور رچن رویندرا کو مڈ وکٹ پر دو چوکے اور ایک چھکا لگایا لیکن مڈوکٹ پر ہی ایک اور چھکا لگانے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 16 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔

نسیم شاہ کے نہ کھیلنے پرحریم شاہ کا مایوسی کا اظہار

معین علی کو اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن یہ تجربہ ناکامی سے دوچار ہوا اور آل راؤنڈر صرف 11 رنز بنانے کے بعد گلین فلپس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس دوران تجربہ کار جو روٹ دوسرے اینڈ پر ڈٹے رہے اور ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ کپتان جو بٹلر کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑے۔

بٹلر اچھی فارم میں نظر آئے اور 2 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی باری کھیلی لیکن میٹ ہنری کی اندر آتی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

تاہم انگلینڈ کے بڑے اسکور کی امیدوں کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب 77 رنز بنانے والے جو روٹ ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں گلین فلپس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آگےنہیں جا سکے گی،ہر بھجن سنگھ

283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو سیم کرن نے اپنے اوور کی پہلی ہی گیند پر وِل ینگ کو کپتان جو بٹلر کی مدد سے چلتا کردیا۔

تاہم پہلی وکٹ کے بعد انگلش باؤلرز وکٹ کے حصول کے لیے ترس کر رہ گئے کیونکہ ڈیون کونوے اور رچن ویندرا نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر انگلش باؤلرز کو دن میں تارے دکھا دیے۔
نیوزی لینڈ نے گزشتہ ورلڈ کپ فائنل کاحساب برابرا کر دیا

دونوں کھلاڑیوں نے ناصرف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ جارحانہ انداز سے کھیلتے تقریباً 8 رن فی اوور کی اوسط سے رنز بنا کر انگلش باؤلر کے حوصلے پست کر دیے۔

جلد ہی کونووے نے 83 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور جدیجا نے بھی ان کی پیروی کرتے ہوئے 82 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

کیوی بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب نیوزی لینڈ نے ہدف حاصل کیا تو 82گیندیں باقی تھیں۔