اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دورہ آئر لینڈ کے لیے محمد عامر کو ویزا جاری نہ ہو سکا

فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش ہے۔

خبروں کے مطابق پی سی بی نے اپنی ناراضی اور مایوسی سے کرکٹ آئر لینڈ کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے جس میں بورڈ نے مستقبل میں کرکٹ تعلقات خوشگوار نہ رہنے سے بھی خبردار کیا ہے۔

جیو نیوز نےذرائع کے مطابق بتایا ہے کہ میزبان کرکٹ بورڈ پر اسکواڈ کے تمام اراکین کے بروقت ویزوں کے اجرا کی ذمہ داری تھی جبکہ محمد عامر نے اسکواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ ہی ویزا اپلائی کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ویزا نہ ملنے کی وجہ سے محمد عامر کل ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے، محمد عامر کو اب براہ راست انگلینڈ بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

مزید برآں پی سی بی کو خدشہ ہے کہ محمد عامر کے نہ ہونے سے ورلڈکپ کیلئے کمبینیشن بنانے میں نقصان پہنچا ہے۔

latest urdu news