اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں،اسحاق ڈار

مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں ۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے ، نواز شریف ایک گلف ملک سے 21 اکتوبر کوپاکستان پہنچیں گے ۔

نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے:اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی کوچانس نہیں ، واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے ،اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں ، (ن) لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے ۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمرا ن خان کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے ، سچائی کمیشن 2011 سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا ۔