اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہمیشہ سے گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں،وہاب ریاض

وہاب ریاض نے لاہور کے گورنمنٹ پائلٹ اسکول کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انڈیا کیخلاف اہم میچ ہے ، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چا ہیے ، بھارت میں خالی اسٹیڈیمز میں میچز ہو رہے ہیں،صرف بھارت میں رہنے والے لوگ اسٹیڈیمز آ رہے ہیں ، باہر سے کسی ملک کے شائقین اسٹیڈیمز میں نہیں آ رہے ۔

مشیر کھیل کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے نقصان دہ ہیں ، ایسا نہیں ہونا چاہیے، انگلینڈ آسٹریلیا میں میچز ہوں تو کراؤڈ فل ہوتا ہے ، خالی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کے میچز کا مزہ نہیں آتا ۔

وہاب ریاض کا کہنا ہےکہ پی سی بی کا بھارت کے سامنے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں ،بھارت نے ویزے جاری کرنے ہوتے تو اب تک جاری کر چکا ہوتا،جس طرح کی بھارت میں پچز ہیں ہم اسی طرح کی پچز پر کھیل کر بڑے ہوئے ہیں، پچز خراب ہونے کا بہانہ نہیں بنانا چاہیے ، اب ورلڈ کپ کا ٹائم ہے ہمارے کھلاڑیوں کو کچھ کرنا ہوگا ۔

فاسٹ بولر وہاب ریاض کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان

اوپننگ بیٹر فخر زمان سے متعلق وہاب کا کہنا تھا کہ فخر زمان ہمارا اثاثہ ہے ، فارم کا ایشو ہر کھلاڑی کیساتھ ہوسکتاہے؟ ہمیں فخر کو سپورٹ کرنا چاہیے ، وہ اکیلے میچ جتوا سکتا ہے ۔

وہاب ریاض نے کہا کہ کھلاڑیوں کا حق پہلے ہے باقی چیزیں بعد میں آتی ہیں، اچھا ہے الیکشن ہوجائے تاکہ ہمیں بھی کچھ سکون ملے ، ساتھ ہی وہاب نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ضرور کھیلے گی ، ہم ہمیشہ سے ایسے ہی گرتے گراتے سیمی فائنل تک پہنچ جاتے ہیں۔