اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف دبئی سے لاہور خصوصی طیارے پر آئیں گے

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کےلیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امید پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا اور اس اسپیشل فلائٹ میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہے۔

جیو نیوز کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جب کہ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں،اسحاق ڈار

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔