طالبہ نازیبا ڈانس کرنے پر اسکالر شپ سے محروم ہو گئی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم طلباء کو معلومات اور تعلیمی وسائل سے متعلق آگاہی پیش کرتے ہیں تاہم کچھ طلباء اس پر نامناسب مواد کی نمائش بھی کرتے ہیں۔

ایک حالیہ مثال میں امریکی ریاست لوزیا نا میں ایک ہائی اسکول کی طالبہ کا طلبا تنظیم کا صدارتی عہدہ اور اسکالر شپ اس وقت منسوخ کردی جب طالبہ نے کالج سے گھر واپس آکر اپنے نازیبا ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا شیئر کی ۔

واکر ہائی سکول کی سینئر طالبہ کیلی ٹیمو نیٹ کو پرائیویٹ پارٹی میں اپنے ایک دوست کے پیچھے رقص کرتے دیکھا گیا تھا ، جسکے بعد اسکول کے پرنسپل نے کہا کہ وہ اسکالر شپ کی درخواستوں میں طالبہ کے قائدانہ کردار اور اسکالر شپ کو منسوخ کریںگے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات، نابینا طالبہ کی بورڈ میں تیسری پوزیشن

طالبہ نے بتایا کہ یہ سب باتیں سن کر مجھے رونا آ گیا اور مجھے لگا جیسے میری زندگی ختم ہو گئی ہے۔

تاہم اس واقعے نے طلبہ تنظیم کے اندر غم و غصے اور بحث کو جنم دیا ہے ، بہت سے لوگوںنے سوشل میڈیا پر ” لیٹ دی گرل ڈانس “ بینرز لگا کر طالبہ سے اپنی حمایت اظہار کیا جبکہ کچھ والدین نے اسکول کے نقطہ نظر کا مواز نہ 1980 کی دہائی کی فلم Footloose کے پلاٹ سے کیا ۔