اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اوور اسپیڈنگ پر بھارتی کرکٹر روہت شرما کے تین چالان ہوگئے

 

پونے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلہ دیش میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 3 چالان کیےگئے ہیں۔

پرائیویٹ گاڑی کو اوور اسپیڈ کرنے پر ممبئی پونے ایکسپریس پر روہت شرما کے چالان کیے گئے۔

ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن چالان کیے، انہیں پرائیویٹ کار تیز رفتاری کیساتھ سفر کرنے پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کیخلاف میچ کیلئے ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گئے۔