اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,285FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توہین الیکشن کمیشن کیس: فرد جرم عائد کرنے کیلئے چیئر مین پی ٹی آئی کے پرڈکشن آرڈر جاری

 

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اڈیالہ جیل میں قید چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے پروڈکشن جاری ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 24 اکتوبر صبح 10 بجے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو پیشی پر فول پروف سیکیورٹی کا حکم بھی دے دیا گیا ہے، دوسری جانب سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے آئی جی کو خط لکھا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کریں کیونکہ ہدایات کے باوجود فواد چوہدری کیس میں ذاتی حیثیت سے پیش نہیں ہو رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 اکتوبر کو طلب کر لیا

واضح رہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں 24 اکتوبر کو چیئر مین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی، الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا ہے۔