اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات کرپشن اسکینڈل: رائے اعجاز،رائے ضمیر سمیت 4سابق ڈی پی اوزطلب

احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے گجرات کرپشن سکینڈل کیس میں رائے اعجاز، رائے ضمیر سمیت چار سابق ڈی پی اوزکو یکم نومبر کوطلب کر لیا۔

پراسیکیوٹرنے موقف اپنایا کہ گجرات کے چار سابق ڈی پی اوز کرپشن ریفرنس میں ملوث ہیں ،رائے ضمیر،کامران ممتاز، سہیل ظفر چٹھہ اور رائے اعجاز مختلف ادوار میں ڈی پی او گجرات رہے،محمد اشرف، فیاض مزمل، رمیض اور رضوان سمیت ڈی پی او گجرات اکاؤنٹس آفس کے اہلکار بھی طلب کرلئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اساتذہ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا، رہائی کے احکامات جاری

نیب کے مطابق ملزمان پر پولیس ڈیپارٹمنٹ میں 2 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے ،رائے اعجاز اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔

ملزمان پر پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔